پاکستان آرمی نے واٹس ایپ،ٹویٹر اور فیس بک پر لگائی پابندی؟ یا پھر پاکستان تحریک انصاف کا پاکستان آرمی کے خلاف پروپگنڈا؟
یوم عاشورہ پر پاکستان گورنمنٹ کی طرف سے انٹرنیٹ پر سرکاری سطح پر پابندی لگائی گئی کچھ سیکیورٹی ریزنز کی وجہ سے لیکن آج کئی روز گزرنے کے باوجود واٹس ایپ فیس بک ٹویٹر اور واٹس ایپ ابھی تک ڈاؤن ہے۔یاد رہے کہ انٹرنیشنل لیول پر بھی مائیکروسافٹ اور کئی ائی ٹی کمپنیز کی سروسز بھی ڈاؤن ہیں ۔
جن ملک میں یہ سروسز ڈاؤن ہیں ان میں بھارت فرانس جرمنی امریکہ شامل ہیں۔
لیکن پاکستان تحریک انصاف اور کئی اور لوگوں کی طرف سے پاکستان آرمی کے خلاف یہ پروپگنڈا کیا جا رہا ہے کہ یہ پابندی آرمی کی طرف سے لگائی گئی ہے۔لیکن اس بات میں صداقت نہ ہونے کے برابر ہے۔
پی ٹی ائی ورکرز کا کہنا تھا کہ آرمی عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔عمران خان کی مقبولیت کو کم کرنے کے لیے آرمی نے سوشل میڈیا سروسز کو ڈاؤن کر دیا۔
لیکن پی ٹی ائی ورکرز اور پی ٹی ائی سپورٹرز کے آرمی پر اس طرح کے بہتان عمران خان کو اس کے جرموں کی سزا سے نہیں بچا سکتے۔
پاک فوج کے خلاف ایسا پروپگنڈا بہت ہی شرمناک فعل ہے۔پاکستان آرمی ہمیشہ سے ایک باعزت ادارہ تھا اور رہے گا۔
اس بات کا ثبوت کیا ہے ؟
یہ پی ٹی ائی کی طرف سے پروپگنڈا ہے اس کا ثبوت یہ ہے کہ انٹرنیٹ سروسز پر مکمل طور پر پابندی نہیں لگائی گئی یہ صرف ٹیکنیکل وجوہات کی وجہ سے ڈاؤن ہے۔ اگر آپ وی پی این استعمال کرتے ہیں تو اپ تمام ایپس واٹس ایپ ٹویٹر فیس بک آسانی سے ایکسس کر سکتے ہیں۔ اور وائی فائی پر بھی تمام ایپس آسانی سے چل رہی ہیں۔
اس پابندی کا حل کیا ہے؟
اگر آپ کے موبائل فون میں بھی ایپس نہیں چل رہی تو کوئی بھی ورچول پرائیویٹ نیٹ ورک یوز کر کے اپ ان سروسز کو آسانی سے ایکسیس کر سکتے ہیں۔
پلے سٹور سے کوئی بھی وی پی این ڈاؤن لوڈ کریں اور موبائل کو اس سے کنیکٹ کر لیں اور آرام سے ایپس کو ایکسیس کریں۔
مزید اس طرح کے فیکٹ بیسڈ حقیقت سے بھرے آرٹیکلز پڑھنے کے لیے ہماری ویب سائٹ سب کی آواز کو فالو کریں'۔